Ali hussein saddam biography in urdu
Ali hussein saddam biography in urdu
Ali hussein saddam biography in urdu essay.
صدام حسین
صدام حسین عبد المجید التکریتی (28 اپریل 1937 - 30 دسمبر 2006) ایک عراقی سیاست دان اور انقلابی تھے جنھوں نے 1979ء سے 2003ء تک عراق کے پانچویں صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انھوں نے عراق کے وزیر اعظم کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ 1979ء سے 23 مارچ 1991ء تک اور دوسری بار 1994ء سے 9 اپریل 2003ء تک۔
ابتدائی زندگی
[ترمیم]والد کی جلد ہی وفات کے بعد ان کی والدہ انھیں اپنے رشتہ داروں کے پاس چھوڑ کر کسی اور گاؤں چلیں گئیں۔ چند سال بعد انھوں نے دوسری شادی کر لی۔ سوتیلے والد کا صدام کے ساتھ برتاؤ اچھا نہ تھا۔ صدام حسین کے لیے زندگی مشکل تھی اور اسرائیلی مورخ امتازیہ بیرون بتاتے ہیں محلے کے بچے نو عمر صدام کا مذاق اڑاتے تھے۔
صدام حسین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس عرصے کے دوران وہ قدرے تنہا رہتے تھے اور آس پاس کے لڑکوں پر دھونس بھی جماتے تھے۔
بارہ برس کی عمر میں انھوں نے اپنا گھر چھوڑا اور تکریت میں اپنے ایک چچا کے ساتھ رہنے لگے۔ ان کے یہ چچا یوں تو استاد تھے لیکن تاریخ عراق پر کتاب "دی ماڈرن ہسٹری آف عراق" کی مصنفہ پیبی مار کہتی ہیں ان کا ماضی خاصہ دلچسپ تھا۔